Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88303
Published : 28/11/2015 16:3

امریکی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ، تین ہلاک اور نو زخمی

امریکی ریاست کولوراڈو میں فیملی پلاننگ سینٹر میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور کم از کم نو زخمی ہوگئے۔

امریکی ریاست کولوراڈو کے فیملی پلاننگ سینٹر (پلینڈ پیرنٹ ہڈ کلینک) میں مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس نے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ ایسوشی ایٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق کولوراڈو کے فیملی پلاننگ سینٹر میں ایک مسلح شخص نے گھس کر فائرنگ شروع کردی۔

گولیاں لگنے سے کئی افراد زخمی ہوگئے- ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس آفیسر اور دو عام شہری شامل ہیں، جبکہ زخمی ہونے والے نو افراد میں سے پانچ پولیس اہلکار ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطا بق حملہ آور نے 5 گھنٹے تک میڈیکل سینٹر کے عملے اور مریضوں کو یرغمال بنائے رکھا ،اس دوران پولیس حکام حملہ آور کو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ جس کے بعد اس نے ہتھیار ڈال کر گرفتاری دی۔

پولیس حکام اور شہر کے میئر کا کہنا تھا فیملی پلاننگ سینٹر پر حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم اس سلسلے میں ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔

امریکی صدر بارک اوباما نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے واقعات روکنے کے لیے سخت اقدامات اُٹھانے پر زور دیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12