Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88312
Published : 28/11/2015 17:13

ترکی، شام و عراق کی نابودی اور تقسیم کے درپے ہے: شام کے وزیر اطلاعات

شام کے وزیر اطلاعات عمران الزعبی نے کہا ہے کہ ترکی، شام اور عراق کی نابودی اور تقسیم کے درپے ہے۔ اسپتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر اطلاعات عمران الزعبی نے کہا ہے کہ ترکی شام اور عراق کے ٹکڑے کرکے ان کو اپنی سرزمین میں ملانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اس طرح سلطنت عثمانی کا احیا کرنا چاہتا ہے۔ شامی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شام میں روس کی فعال مداخلت سے طاقت کے توازن میں تبدیلی پیدا ہوئی اور ترکی اور اس کے مغربی اتحادیوں کا منصوبہ نقش بر آب ہو گیا۔ عمران الزعبی نے مزید کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ دہشت گردی کا دائرہ آج مغربی ممالک تک پھیل گیا ہے اور پوری دنیا میں دہشت گردی سے مقابلے کے لئے مشترکہ عالمی تعاون ضروری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر روس کے حملوں سے داعش کے ذریعہ تیل کی ترکی منتقلی کے عمل میں مشکلات پیدا ہوگئی ہیں لیکن ترکی داعش سے مقابلے کے عمل پر اثر انداز نہیں ہوسکتا کیونکہ روس نے ترکی کے ذریعہ اپنے لڑاکا طیارے کی سرنگونی کے بعد داعش کے ٹھکانوں پر حملوں میں نہ صرف کمی نہیں کی ہے بلکہ اس نے حملے پہلے سے بھی زیادہ تیز کر دیئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12