Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88318
Published : 28/11/2015 18:18

سائبر حملوں کے دعوے کے تعلق سے ایرانی وزارت خارجہ کا ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کی جانب سے سائبر حملے کے سلسلے میں امریکی حکام کے دعوے کو مسترد کردیا- ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جابری انصاری نے ایران کی جانب سے سائبر حملے کرنے کے بارے میں بعض امریکی حکام کے دعوے پر ردعمل ظاہر کرتےہوئے کہا کہ گذشتہ برسوں میں اسلامی جمہوریہ ایران خود اسٹاکس نیٹ جیسے سائبر حملوں کی بھینٹ چڑھا ہے لیکن اس نے ان غیرقانونی حملوں کا سائبر حملوں سے جواب نہیں دیا ہے- 
جابری انصاری نے کہا کہ اس وقت بین الاقوامی سطح پر سائبر حملوں کی روک تھام کے لئے ایک مفید و موثر قانونی نظام کا فقدان ہے اور افسوس کہ اس سلسلے میں بعض ملکوں کی کارکردگی نے بین الاقوامی اصولوں کو نقصان پہنچایا ہے- 
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران نے ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے ہمیشہ بین الاقوامی دفاعی امور کے سلسلے میں اپنے وعدوں پرعمل کیاہے اور دیگر ملکوں خاص طورپرعرب ملکوں کو بھی سائبر حملوں کے تخریبی اقدامات سے پرہیز اور تعاون کی دعوت دیتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15