Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88319
Published : 28/11/2015 18:20

عراق میں زائرین اربعین حسینی کے راستے میں متعدد دہشت گرد گرفتار

عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے زائرین اربعین حسینی پر حملے کا ارادہ کرنے والے متعدد دہشت گردوں کو جنوبی بغداد میں گرفتار کرلیا گیا- ارنا کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے آپریشن کمان کے ترجمان بریگیڈیر سعد معن نے کہا کہ سیکورٹی فورسیز نے جمعے کو ایک کارروائی کے دوران تکفیری گروہ سے وابستہ دو دہشت گردوں کو جو جنوبی بغداد کے الدورہ علاقے میں زائرین اربعین حسینی پر حملے کا ارادہ رکھتے تھے، گرفتار کرلیا ہے- 
انہوں نے مزید کہا کہ عراقی فورسیز نے جنوبی بغداد کے الکرغول علاقے میں ان چار مطلوبہ افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے زائرین کے خلاف دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کی تھی- اس وقت اربعین حسینی کے موقع پرعراق کے دارالحکومت بغداد اور دیگر علاقوں میں، عراقی  اور دیگر ملکوں کے زائرین کی سیکورٹی کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14