Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88320
Published : 28/11/2015 18:22

سعودی عرب کے فضائی حملوں میں متعدد یمنی عوام شہید

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کےحملے جاری ہیں-

یمنی ٹی وی چینل المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق مغربی یمن کے صوبے تعز کے موزع علاقے پر سعودی عرب کے جارح طیاروں کے حملوں میں بارہ یمنی شہید اور تیرہ زخمی ہوگئے- سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے اسی طرح شمالی یمن کے "کھلان" فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا ہے-

یمنی فوج اور عوامی دستوں نے سعودی جارحیت کے جواب میں صوبہ عسیر کے شہر ربوعہ کے الضباط علاقے میں سعودی فوج کی تین بکتربند گاڑیوں کو تباہ کردیا- واضح رہے یمن کے بے گناہ شہری چھبیس مارچ سے سعودی اتحاد کے حملوں اور ان کی جانب سے یمن کے محاصرے کی بناپر شہید ہو رہے ہیں۔

سعودی عرب، امارات اور بحرین نے چھبیس مارچ سے سابق اور مفرور صدر عبدربہ منصورہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے کے لئے دیگر عرب ملکوں کے ساتھ اتحاد کرکے یمن پر تباہ کن حملے شروع کئے تھے جو تقریبا آٹھ مہینوں سے جاری ہیں اور ان حملوں میں اس غریب عرب ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آل سعود اور اسکے اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے باوجود یمن کی فورسز اور عوام نے مثالی استقامت کا ثبوت دیا ہے اور تمام مشکلات کے باوجود عرب حکام کی جارحیت کے مقابل ثابت قدمی سے کام لیتے ہوئے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کا دفاع کرنے کی طاقت رکھتے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18