Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88322
Published : 28/11/2015 18:26

متحدہ عرب امارات منصور ہادی کے حامیوں کو ٹریننگ دے رہا ہے: اخبار الساعہ

متحدہ عرب امارات ، یمن کے سابق صدر منصور ہادی کے حامی مسلح دہشت گردوں کو افریقی ملک ایریٹیریا میں تربیت فراہم کر رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات سے شائع ہونے والے اخبار الساعہ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یمن کے مفرور صدر منصورہادی کے حامی سو سے زائد دہشت گردوں کو کئی کشتیوں کے ذریعے ، جنوبی یمن سے ایریٹیریا منتقل کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کے حامی دہشت گردوں کو تربیت دینے کے پروگرام کے تحت ایریٹریا بھیجا جانے والا یہ دوسرا گروپ ہے۔ متحدہ عرب امارات جنگ یمن کی مالی اور لاجسٹک حمایت کر رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو جنگ یمن میں اپنے فوجیوں کی حکم عدولی اور فرار کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سامنا ہے۔ جس کے پیش نظر دنیا کے غریب ملکوں کے لوگوں کو بھاری رقم کا لالچ دیکر جنگ یمن میں شرکت کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

ایریٹریا بحیرہ احمر کے کنارے واقع افریقہ کا ایک غریب ترین ملک ہے اور یمن سے محض سو ناٹیکل مائل کے فاصلے پر واقع ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10