Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88326
Published : 28/11/2015 18:38

صیہونی حکومت کی ایٹمی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار

جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی میں عرب ملکوں کے گروپ نے صیہونی حکومت کی ایٹمی سرگرمیوں کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز میں عرب ملکوں کے گروپ کے نمائندے علی خلفان المنصوری نے کہا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر عالمی قراردادوں پر عملدر آمد سے گریز کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکام ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ پر پابندی کے معاہدے این پی ٹی کو ذرہ برابر اہمیت نہیں دیتے اسرائیل کا این پی ٹی میں شمولیت سے گریز کرنا عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز میں عرب ملکوں کے نمائندے نے واضح کیا کہ عالمی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل کے پاس جدید ترین ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔ علی خلفان المنصوری نے کہا کہ صیہونی حکومت نے خطے کے ملکوں اورعرب اقوام کے خلاف مخاصمانہ پالیسیاں اپنا رکھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکام انتہائی بے صبرے ہیں اور بے گناہوں کے خلاف ہر قسم کے مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے بھی گریز نہیں کرتے ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13