Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88327
Published : 28/11/2015 18:42

اربعین حسینی کے زائرین کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ڈرون اور ہوائی گشت کا انتظام

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اربعین حسینی کے زائرین کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ڈرون اور ہوائی گشت کا طریقہ استعمال کیا جارہاہے تاکہ زائرین پورے اطمینان کے ساتھ عراق جاکر زیارت کرسکیں

ایران کی بری فوج کے سربراہ احمد رضا پوردستان نے ہفتے کو مہران بارڈر کے معائنے کے موقع پر کہاکہ ایران کی سرحدوں سےباہر ہر طرح کی امن مخالف نقل وحرکت پر پوری طرح نظر رکھی جارہی ہے - انہوں نے کہا کہ ایران کی سبھی مسلح افواج اور پولیس کے باہمی تعاون سے اربعین حسینی کے موقع پر سرحدوں پر زائرین کی پرسکون انداز میں آمد و رفت کا موقع فراہم ہے -

ایران کی بری فوج کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ ایران کی سرحدوں سےباہر چھوٹی سی تخریبی حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے اور اس قسم کی حرکتوں کو شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام بنادیا جائے گا -

انہوں نے کہاکہ اربعین حسینی میں شرکت کے لئے جانےوالے زائرین کی سیکورٹی کے خلاف ابھی تک کسی بھی منفی حرکت کا کوئی مشاہدہ نہیں کیا گیا ہے -اور زائرین پورے اطمینان وسکون کے ساتھ ایران کی سرحدوں سے گذرکر عراق جارہے ہیں-

واضح رہے کہ ہر سال اربعین حسینی کے موقع پر پوری دنیا خاص طور پر ایران سے دسیوں لاکھ زائرین کربلائے معلی جاتے ہیں -

ادھر عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے ٹرانسپورٹ کے وزیر باقر جبر الزبیدی کو اربعین حسینی میں شرکت کے لئے عراق پہنچنے والے زائرین کی منتقلی پر نگرانی کرنےوالی کمیٹی کے امور  کا سربراہ مقرر کردیا ہے - 

عراق کےٹرانسپورٹ کے وزیر نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ اربعین حسینی کے پروگرام اور اسی طرح عراق کے دیگر مقدس شہروں میں ہونے والے پروگراموں کا نظم ونسق چلانے کے لئے ایک اعلی رتبہ کمیٹی بنائی جائےجس کے ارکان رضاکارانہ طور پر زائرین کی خدمت پر مامور رہیں -

سید الشہداحضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہترجانثاروں کے چہلم کے موقع پر عراقی حکومت نے زائرین کی سیکورٹی کے لئے کئی خصوصی پلان تیار کئے ہیں -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13