Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88381
Published : 29/11/2015 15:51

فلسطین کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

غاصب صیہونی فوجیوں نے اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا ہے اور تازہ حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ غاصب فوجیوں نے غرب اردن کے شہر الخلیل میں واقع العروب کیمپ اور حلحول کالونی میں فلسطینیوں پر حملہ کیا اور کم سے کم چوبیس فلسطینیوں کو گولی مارکر زخمی کر دیا۔ صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف زہریلی گیس اور ساؤنڈ کریکروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں پچاس سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوگئے۔ غاصب اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس پر بھی حملہ کیا جس میں کم سے کم سولہ فلسطینی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوجیوں نے بیت لحم شہر میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس سے متعلق بہت سا سامان بھی ضبط کرلیا ہے۔

ادھر غزہ پٹی سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جنگی کشتیوں نے فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی ہے۔ اس حملے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15