يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 88385
تاریخ انتشار : 29/11/2015 16:3
تعداد بازدید : 2

تہران میں تیل سے متعلق کانفرنس میں بڑی تعداد میں بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت

تہران میں تیل سے متعلق نئےمعاہدوں کی رونمائی کے لئے منعقدہ کانفرنس میں بہت بڑی تعداد میں بین الاقوامی کمپنیوں نے شرکت کی ہے

ہفتے کی صبح تہران میں شروع ہونے والی آئی پی سی کانفرنس میں دنیا کی ایک سو سینتیس بین الاقوامی کمپنیوں نے شرکت کی - اس کانفرنس میں آئینی امور میں ایران کے نائب صدر الہام امین زادہ ، ایران کے پٹرولیم کے وزیر بیژن نامدار زنگنہ اور ایرانی کمپنیوں کے اعلی عہدیدارں نے شرکت کی -

اس کانفرنس کےموقع پر ایران کے پٹرولیم کے وزیر بیژن نامدار زنگنہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے تیل کی صنعت میں بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت کا خیرمقدم کیا -

ہفتےکو شروع ہونے والی اس کانفرنس میں ایران کے تیل و گیس کے پروجیکٹ میں تعاون کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترغیب دلانے کے لئے تیل کے معاہدوں کا نیا نمونہ پیش کیا جا رہا ہے- آئی پی سی سے موسوم ان معاہدوں کے مطابق تیل کا پتہ لگانے اور اسے نکالنے اور پروجیکٹوں کی توسیع سے متعلق مختلف شعبے میں ایک ساتھ معاہدے کئے جائیں گے تاکہ غیر ملکی کمپنیوں کو ایران کے تیل کی صنعت میں کام میں دلچسپی پیدا ہو -


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :