يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 88402
تاریخ انتشار : 29/11/2015 16:53
تعداد بازدید : 12

اسلام تکفیریت کا مخالف ہے۔

ایرانی صدر کے خصوصی مشیر نے کہا ہے کہ اسلام تکفیریوں کی سرگرمیوں کا مخالف ہے۔
اقوام اور دینی اقلیتوں کے امور میں صدر مملکت کے خصوصی مشیر حجۃ الاسلام والمسلمین علی یونسی نے کہا ہے کہ ایران داعش کا مقابلہ کرنے میں سب سے آگے ہے اور ایران میں داعش کا ہمنوا کوئی گروہ نہیں ہے۔ 
یونسی نے پیرس کے حالیہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو ممالک دہشتگردی اور داعش کا مقابلہ کرنے کے دعویدار ہیں انہیں یقین نہیں آتا کہ وہ بھی ایک دن دہشتگردوں کی مذموم سازشوں کا شکار بن سکتے ہیں جبکہ ایران نے کئی برسوں قبل انہیں اس سلسلے میں وارننگ دی تھی۔ 
انہوں نے کہا کہ تمام ملکوں کو بھرپور سنجیدگی سے دہشتگردی کا مقابلہ کرنا چاہیے اور اس بات پر یقین کرنا چاہیے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش تمام ملکوں کے عزم و ارادے کے سامنے نہیں ٹھہر سکتا۔ حجۃ ا لاسلام والمسلمین یونسی نے مختلف ملکوں میں حالیہ دہشتگردانہ حملوں کے بارے میں کہا کہ اسلامو فوبیا اور ایرانو فوبیا کی جڑیں صیہونیت میں پیوست ہیں اور بڑے افسوس کی بات ہے کہ بعض مغربی حکومتیں اس سے متاثر نظر آتی ہیں۔ 


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :