Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88438
Published : 30/11/2015 16:6

ترکی کی فضائی حدود استعمال کرنے کی فرانس کو اجازت

ترکی کی حکومت نے فرانس کو اجازت دی ہے کہ وہ داعش دہشت گردوں کے خلاف فوجی حملے کے لئے اس ملک کی فضائی حدود سے استفادہ کرسکتا ہے- ترکی کے اخبار ڈیلی صباح نے لکھا ہے کہ فرانس کا طیارہ بردار بیڑا شارل دو گل ترکی کی ایک جنوبی بندرگاہ سے لاجسٹیک مدد حاصل کرسکتا ہے- اس رپورٹ کے مطابق ترکی نے فرانس کو یہ بھی اجازت دی ہے کہ وہ ضرورت پڑنے کی صورت میں اس ملک کے اینجرلیک ہوائی اڈے سے بھی استفادہ کرسکتا ہے- 
تیرہ نومبر کو فرانس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد، فرانس نے داعش کے خلاف وسیع پیمانے پر حملے کا فیصلہ کیا ہے- واضح رہے کہ فرانس میں داعش کے دہشت گردانہ حملے کے بعد فرانس نے اپنا طیارہ بردار بیڑا شارل دو گل مشرقی بحیرۂ روم میں روانہ کردیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22