Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88442
Published : 30/11/2015 16:37

یمن پر سعودی عرب کی جارحیت جاری تازہ حملوں میں کم سے کم سولہ یمنی شہید

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے تازہ حملوں میں کم سے کم سولہ یمنی شہید ہوگئے ہیں

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جارح لڑاکا طیاروں نے اتوار کے روز دارالحکومت صنعا کے علاقے الجردا پر بمباری کی جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوگئے۔

سعودی عرب کی فوج نے یمن کے جنوبی صوبے تعز میں واقع علاقے نقیل ابورباح میں خواتین کے اجتماع پر میزائل حملے کئے جن کے نتیجے میں بارہ خواتین شہید ہوگئیں۔ سعودی لڑاکا طیاروں نے تعز کے علاوہ صنعا اور مآرب کے مختلف علاقوں پر بھی شدید بمباری کی ہے۔

ادھر یمنی فوج نے عوامی رضاکار فورس کی مدد سے صوبہ تعز کے علاقے عزان کی طرف سعودی ایجنٹوں کی پیش قدمی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورس نے سعودی ایجنٹوں کی پیش قدمی روکنے کے ساتھ ساتھ ان کی ایک بکتر بند گاڑی کو بھی تباہ کر دیا۔ المسیرہ ٹی وی کے مطابق اس کارروائی میں متعدد سعودی ایجنٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر چھبیس مارچ سے غریب عرب ملک یمن پر اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سات ہزار سے زیادہ افراد شہید اور چودہ ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا مقصد یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16