Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88448
Published : 30/11/2015 16:58

انصاراللہ کی جانب سے بدرالدین الحوثی کے مارے جانے کی تردید

یمن کی تحریک انصاراللہ کےترجمان نے بعض میڈیا ذرائع میں سعودی حملوں میں تحریک انصاراللہ کے رہنما عبدالملک الحوثی کے بھائی کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی خبر کی تردید کی ہے- فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے، سعودی چینل "العربیہ" میں تحریک انصاراللہ کے رہنما عبدالملک الحوثی کے بھائی بدر الدین الحوثی کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی خبر شائع ہونے کے بعد کہا ہے کہ اس طرح کی خبریں شائع کرنا، متعصب اور جانبدار ذرائع ابلاغ کی تشہیراتی مہم کا حصہ ہے- 
واضح رہے کہ سعودی چینل العربیہ نے اتوار کو یہ دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاراللہ کے رہنما عبدالملک الحوثی کے بھائی بدر الدین الحوثی، سعودی عرب کے سرحدی علاقے آل صیفی میں سعودی اتحاد کے ہوائی حملے میں مارے گئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14