Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88451
Published : 30/11/2015 17:6

مغربی جوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے خط پر مغربی میڈیا کا ردعمل

فرانس نیوز ایجنسی نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران کے رہبر نے مغربی ملکوں کے جوانوں کے نام اپنے دوسرے خط میں مغرب کے دوہرے معیار کی مذمت کی ہے۔ فرانس نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے لیڈر نے اس خط میں جو انگریزی اور فرانسیسی زبان میں شائع ہوا ہے کہا ہے کہ جس کے اندر بھی محبت و انسانیت کی ذرا بھی رمق ہوگی وہ دہشت گردانہ کاروائیاں دیکھ کر ضرور متاثر اور رنجیدہ ہوگا خواہ وہ فرانس میں رونما ہو یا فلسطین و عراق اور لبنان و شام میں-
اس رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے القاعدہ اور طالبان جیسے گروہوں کو وجود میں لانے، انہیں تقویت پہنچانے اور مسلح کرنے میں امریکہ کی دوہری پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی آج ہمارا اور آپ کا مشترکہ درد ہے- اس نیوز ایجنسی نے مزید لکھا کہ مغربی جوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا یہ دوسرا خط ہے اور اس پہلے پیغام کا تسلسل ہے جو جنوری دوہزار پندرہ میں پیرس میں جریدے شارلی ایبڈو کے دفتر پر حملے کے بعد شا‏ئع ہوا تھا-
دوسری جانب امریکی نیوز ایجنسی ایسوشی ایٹیڈ پریس نے بھی رہبر انقلاب اسلامی کے اس دوسرے خط کے بارے میں ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ رہبر ایران نے پیرس حملے پر اپنا پہلا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان حملوں کو اندھی دہشت گردی قرار دیا ہے- یہ اخبار مزید لکھتا ہے کہ حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے اتوار کے روز مغربی ملکوں کے جوانوں کے نام اپنے خط میں تحریر کیا ہے کہ فرانس جیسے دہشت گردانہ واقعات اگر دردناک مسائل کی چارہ جوئی اور ہم خیالی کا میدان فراہم نہ کریں تو دگنا نقصان ہوگا-
امریکی نیوز ایجنسی ایسوشی ایٹیڈ پریس نے اپنی رپورٹ کے ایک اور حصے میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی پر رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس طرح لکھا ہے کہ ایران اسرائیل کو سرکاری حیثیت سے تسلیم نہیں کرتا ہے اور وہ فلسطین کی تحریک حماس اور حزب اللہ لبنان جیسے اسرائیل مخالف گروہوں کی حمایت کرتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17