Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88479
Published : 1/12/2015 11:58

افغانستان میں دہشت گردانہ کارروائی کے بارے میں امریکہ کا انتباہ

امریکہ نے افغانستان میں دہشت گردی کی کارروائی کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

کابل میں امریکی سفارت خانے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسے باوثوق ذرائع سے کابل میں دہشت گردی کی کارورائی کے بارے میں انتباہ موصول ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی آئندہ اڑتالیس گھنٹے کے اندر متوقع ہے۔

بیان میں امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر افغانستان سے نکل جائیں بصورت دیگر شہر میں غیر ضروری رفت و آمد سے گریز کریں۔

بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر کن اہداف کے خلاف کیا جا سکتا ہے۔ پچھلے چھے ماہ کے دوران امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والا یہ تیسرا انتباہ ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17