Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88481
Published : 1/12/2015 12:2

افغانستان میں طالبان کے خلاف کارروائی میں سولہ افراد ہلاک

افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے خلاف ہونے والی سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں سولہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں-

افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ننگر ہار، غزنی، قندھار، قندوز اور فاریاب صوبوں کے مختلف علاقوں میں طالبان مخالف کارروائی میں سولہ افراد مارے گئے ہیں۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق مرنے والوں میں آٹھ فوجی اور آٹھ طالبان شامل ہیں۔ افغان وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی اس کارروائی میں بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا اور دسیوں بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

طالبان گروہ نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11