Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88484
Published : 1/12/2015 12:7

ایران کے مفاد میں داعش کو نابود کرنا بے معنی ہے: صیہونی وزیر اعظم

صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کو تقویت پہنچانے کے مقصد سے داعش کو نابود کرنے کے کوئی معنی نہیں ہیں۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کو مضبوط بنانے کے لئے داعش کی نابودی کوئی معنی نہیں رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی وزیر اعظم نے ایسی حالت میں اشارے کنائے میں دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت کی ہے کہ جب اس سے قبل صیہونی حکام نے اس بات پر تاکید کی تھی کہ وہ شام میں دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں کریں گے۔ 
بہت سے مبصرین کا کہنا ہے کہ خطے میں دہشت گرد گروہ داعش کو صیہونی حکومت کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت حاصل ہے۔ تل ابیب خطے میں تکفیریوں کی موجودگی کو اپنے مفاد میں جانتا ہے کیونکہ تکفیری گروہ اسلامی ممالک کے کمزور ہونے کا باعث ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16