Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88485
Published : 1/12/2015 12:9

پیرس میں ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم کی ملاقات

ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم کے درمیان فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملاقات ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیرس میں ہونے والی ماحولیات سے متعلق عالمی کانفرنس کے موقع پر ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم نریندر مودی اور نواز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں وزرائے اعظم نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور بات چیت کی۔ یہ بات چیت دوستانہ ماحول میں ہوئی۔

بتایا جاتا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں گرم جوشی دیکھی گئی۔ ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم ماحولیات سے متعلق عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے پیرس گئے ہوئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16