Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88625
Published : 5/12/2015 10:37

شام میں روسی حملوں کی چین کی جانب سے حمایت

چین نے شام میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف روسی فضائی کارروائی کی حمایت کی ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون ینگ نے جمعے کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام میں روس کی جانب سے دہشت گردی مخالف کارروائیاں عالمی قوانین اور ضابطوں کے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے شروع ہی سے عالمی امن و سلامتی کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں، روس سمیت تمام ممالک کے اقدامات کی حمایت کی ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ روس ، شامی حکومت اور عوام کی درخواست پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔ ہواچون ینگ نے دہشت گردی کے خلاف عالمی برداری کی اجتماعی کوششوں کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے بیجنگ اور ماسکو کے نظریات میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20