Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88630
Published : 5/12/2015 11:41

دہلی میں دن اور نمبر کے حساب سے گاڑیاں چلانے کا حکومت کا فیصلہ

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں ریاستی حکومت نے فضائی آلودگی کم کرنے کے لئے دن اور نمبر کے حساب سے گاڑیاں چلائے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا خبروں میں بتایا گیا ہے کہ دہلی میں ریاستی حکومت نے فضائی آلودگی کم کرنے کے لئے ایک منصوبہ تیار کیا ہے جس کے مطابق دہلی میں آئندہ یکم جنوری سے دن اور نمبر کے حساب سے گاڑیاں چلیں گی۔ دہلی کے چیف سیکریٹری کے کے شرما نے بتایا کہ پہلی جنوری سے دہلی میں طاق اور جفت نمبر کے حساب سے گاڑیاں چلیں گی اور پہلے مرحلے میں نجی گاڑیوں کو اس دائرے میں رکھا گیا ہے۔
کس دن طاق نمبر اور کس دن جفت نمبر کی گاڑیاں چلیں گی، اس کا فیصلہ جلد ہی دہلی حکومت کی ایک خصوصی کمیٹی کرے گی۔ یہ کمیٹی منصوبے کو سختی سے نافذ کئے جانے کی پالیسی تیار کرے گی۔ نمبروں کے لئے دن معین ہونے کے بعد صرف معینہ نمبر کی گاڑیاں ہی دہلی کی سڑکوں پر چل سکیں گی۔ طاق یا جفت نمبر،گاڑی کی نمبر پلیٹ کے آخری نمبر کی بنیاد پر معین ہوگا۔ دہلی کو دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ دارالحکومت بتایا جاتا ہے۔ 
جمعرات کو دہلی ہائی کورٹ نے دہلی کو "گیس چیمبر" سے تعبیر کیا تھا۔ دہلی میں فضائی آلودگی کے بارے میں دہلی ہائی کورٹ کے انتباہ کے بعد جمعہ کو دہلی کی ریاستی حکومت نے ہنگامی اجلاس منعقد کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ تقریبا" پچاسی لاکھ گاڑیاں دہلی کی سڑکوں پر چلتی ہیں اور اس تعداد میں روزانہ ایک ہزار چارسو نئی گاڑیوں کا اضافہ ہوجاتا ہے۔ دہلی کی آبادی تقریبا" ایک کروڑ ستر لاکھ ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17