Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88639
Published : 5/12/2015 12:6

عراق نے کسی بھی ملک سے فوج بھیجنے کی درخواست نہیں کی : العبادی

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے کسی بھی دوسرے ملک سے فوج بھیجنے کی درخواست نہیں کی ہے۔ عراقی ذرائع کے مطابق وزیراعظم حیدرالعبادی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں غیرملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے اور حکومت عراق غیر ملکی فوجیوں کو اپنے ہاں تعیناتی کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی جانب سے ایسا کوئی بھی اقدام کیا گیا تو اسے مخاصمانہ تصور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ عراقی حکومت بارہا اپنے موقف کا اعلان کرچکی ہے کہ اسے داعش کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کی جانب سے ، فضائی حمایت، اسلحہ اور تربیت کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے بھی ان خبروں پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے کہ امریکہ ایک بار پھر اپنے فوجی عراق روانہ کرنا چاہتا ہے۔ عراقی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کی دوبارہ عراق آمد کا مقصد ، عراق کی تقسیم کے ناکام ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کا راستہ ہموار کرنا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19