Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88642
Published : 5/12/2015 12:15

رہبر انقلاب اسلامی کا خط دینی اورسیاسی آئیڈیالوجی کا حامل ہے : خطیب جمعہ تہران

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ محمد امامی کاشانی نے مغربی نوجوانوں کےنام رہبر انقلاب اسلامی کے خط کو دینی اورسیاسی آئیڈیالوجی کا حامل قرار دیا ہے۔ تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطبوں میں آیت اللہ محمد امامی کاشانی نے کہا کہ مغربی نوجوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا خط انتہائی اہم ہے اور اس میں دینی اور سیاسی آئیڈیالوجی پوری طرح واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت کا دین ہے اور تمام انسانوں کی ہدایت و رہنمائی اور ان کے اذہان کو روشن کرنے کے لیے آیا ہے۔ 
تہران کے خطیب جمعہ نے دنیا کے تمام نوجوانوں کو نصحیت کرتے ہوئے فرمایا کہ ، نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ پوری ہوشیاری کے ساتھ اسلام کا دامن تھام لیں تاکہ اس دین مبین و عظیم کے سائے میں ، امن و آشتی اس دنیا کا مقدر بن سکے۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے دہشت گردی کے بارے میں مغرب کی دوہری پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے بارے میں مغربی ممالک کی پالیسیوں میں تضاد پوری طرح نمایاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک ایک جانب داعش جیسے دہشت گرد گروہ کی مخالفت کر رہے ہیں تو دوسری جانب صیہونی حکومت کی سرکاری دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے پرشکوہ انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ تاریخ انسانیت میں اس عظیم دن کے بے مثال ہونے کی وجہ یہ ہے کہ امام حسین علیہ السلام وہ پہلی ہستی ہیں جنہوں نے نہ صرف کفر کا مقابلہ کیا بلکہ اسلام کے نام پر حکمرانی کرنے والے نا اہل حکمرانوں کے حقیقی چہرے کو بے نقاب اور اسلام کی حقیقت سے دنیا کو روشنا س کرایا۔
تہران کے خطیب جمعہ نے عراقی حکومت اور عوام کے اقدامات کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی دھمکیوں کے باجود ، لاکھوں مسلمان کربلائے معلی میں چہلم کی عزاداری میں شریک ہوئے اور اس سال بھی یہ اجتماع پورے امن و سکون اور شکوہ و عظمت کے ساتھ منعقد کیا گیا ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15