Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88644
Published : 5/12/2015 12:18

روس نے جدیدترین ٹینک شامی فوج کے حوالے کردیئے

روس نے داعش دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لیے جدید ترین ٹینک ٹی نائنٹی شامی فوج کے حوالے کردیئے ہیں۔

روسی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی نائنٹی ٹینک رواں سال اکتوبر کے اوائل میں شام کے صوبے لاذقیہ کی حمیم فوجی چھاونی میں تعنیات کردیئے گئے تھے۔ روسی فوج نے صوبہ حلب میں داعش کے خلاف جنگ کے لیے جدید ترین ٹی نائنٹی ٹینک شامی فوج کے حوالے کردیئے ہیں۔ یہ ٹینک ایسے جدید ترین آلات سے لیس ہیں جن کی مدد سے حرکت کرنے والے کسی بھی ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

شامی فوج حلب صوبے میں دہشت گردوں کے ساتھ جاری لڑائی کے دوران ان ٹینکوں کا استعمال کر رہی ہے۔ قابل ذکرہے کہ روسی فضائیہ پہلے ہی سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شام کی بری فوج کو فضائی سپورٹ فراہم کررہی ہے۔ روس نے شامی حکومت کی درخواست پر تیس ستمبر سے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے شروع کررکھے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17