Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88690
Published : 5/12/2015 17:10

شامی فوج کی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان

شام کے مختلف علاقوں میں فوج کی کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں-

شام کے الاخباریہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ حلب ، لاذقیہ ، حمص اور حماہ میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کم سے کم ستر دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے- اسی طرح شامی فضائیہ نے شہر تدمر اور شہر سخنہ کے مضافات اور شہر حمص کے مضافاتی علاقے صوانہ اور خنفیس میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے اور ان کے بہت سے ہتھیار اور فوجی ساز و سامان تباہ کر دیئے گئے-

شامی فوج نے حمص کے مضافاتی علاقے القریتین میں داعش دہشت گرد گروہ کی ایک کار جس میں بم نصب تھا اور پچیس سے زیادہ فوجی گاڑیاں جن میں دہشت گرد سوار تھے تباہ کردی ہیں-

شام ، دوہزار گیارہ سے امریکہ کی قیادت میں مغرب اور اس کے بعض اتحادیوں کی مسلط کردہ خونریز جنگ میں مبتلا ہے اور یہ جنگ جس نے شام کی نصف سے زیادہ آبادی کو در بدر اور بے گھر کر دیا ہے، مغرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گرد لڑ رہے ہیں -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15