چهارشنبه - 2019 مارس 20
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 88692
تاریخ انتشار : 5/12/2015 17:16
تعداد بازدید : 3

یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے جاری

یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ حملوں میں یمن کے وسطی اور جنوبی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے روز جنوبی صوبے ضالع اور وسطی صوبے تعز کے علاقوں پر حملہ کیا۔ ابھی تک اس حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
ادھر تعز کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں یمن کے سابق مفرور صدر منصور ہادی کے طرفداروں اور یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان جھڑپوں میں سولہ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی لڑاکا طیاروں نے جمعہ کو یمن کے جنوبی صوبے مآرب پر بھی حملہ کیا تھا۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :