Tuesday - 2018 April 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88696
Published : 5/12/2015 17:20

ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان روڈ میپ مکمل ہوگیا ہے: آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے

آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے رضا نجفی نے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان روڈ میپ مکمل ہونے کی خبر دی ہے۔
ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی، آئی اے ای اے، میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے رضا نجفی نے جمعہ کو ویانا میں آئی اے ای اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے حوالے سے اعلان کیا کہ اس بین الاقوامی ادارے کے نزدیک ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان روڈ میپ مکمل ہوگیا ہے اور اب نئے اقدامات کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ 
رضا نجفی نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے پی ایم ڈی کے بارے میں آئی اے ای اے کی رپورٹ کے مختلف حصوں کی وضاحت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ آئی اے ای اے کی نظر میں روڈ میپ مکمل ہوگیا ہے۔ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی، آئی اے ای اے، کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے دو دسمبر کو ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق پی ایم ڈی(ماضی اور حال کے مسائل) کے بارے میں اپنی جائزہ رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار نو کے بعد سے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں کوئی انحراف نہیں پایا گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 April 24