سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 88698
تاریخ انتشار : 5/12/2015 17:21
تعداد بازدید : 6

خام تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنا، تہران کا حق ہے: وزیر پٹرولیم

ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے کہا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد خام تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنا تہران کا حق ہے۔
تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ تیل کی پیداوار میں اضافہ ہمارا حق ہے اور مارکیٹ کو متوازن اور مستحکم رکھنے کے لئے اوپیک کو ایران کے اس حق پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سب کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ایران تیل کی عالمی منڈی میں واپس آجائے گا لہذ اس عرصے میں کوٹے سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے ملکوں کو اپنی پیداوار میں کمی کرنا چاہیے۔ قابل ذکر ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم، اوپیک، کے وزرائے پیٹرولیم کا ایک سو اڑسٹھواں اجلاس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جمعہ کو شروع ہوگیا۔اس اجلاس میں اوپیک کے رکن ممالک کے تمام وزرائے پیٹرولیم شریک ہیں۔ اس اجلاس میں دو ہزار سولہ کے پہلے چھے ماہ کے لئے اوپیک کی تیل پیداوار پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :