Tuesday - 2018 April 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88703
Published : 5/12/2015 17:29

عراق میں دہشت گردانہ کاروائیاں، متعدد جاں بحق اور زخمی

عراقی عوام اور سیکورٹی فورسز کی ہمت شکنی کے لئے دہشت گرد رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

عراقی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں عوام اور سیکورٹی فورسز کی ہمت شکنی کے لئے دہشت گرد رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور تازہ حملے میں بغداد کے جنوب میں واقع ایک رہائشی علاقے الوردیہ کو نشانہ بنایا ہے۔ اس بم حملے میں ایک عراقی جاں بحق اور پانچ زحمی ہوگئے۔ بغداد کے مشرق میں بھی ایک بم دھماکا ہوا ہے جس میں ایک عراقی پولیس اہلکار جاں بحق اور دو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

ادھر عراقی سیکورٹی فور‎سز نے صوبہ الانبار کے صدر مقام رمادی کے شمال میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ صوبہ الانبار عراق کے مغرب میں واقع ہے۔ دوسری جانب عراقی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بغداد میں بڑے پیمانے پر زائرین حسینی کے خلاف ہونے والے ایک حملے کو ناکام بنادیا ہے- اس حملے میں دہشت گرد اٹھاون کار بموں کے ذریعے زائرین پر حملہ کرنا چاہتے تھے تاہم سیکورٹی فورسیز نے بروقت اقدام کرکے اس حملے کو ناکام بنا دیا- 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 April 24