يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 88705
تاریخ انتشار : 5/12/2015 18:1
تعداد بازدید : 3

افغانستان میں درجنوں افراد طالبان کے قبضے سے آزاد

افغانستان میں فوج نے ساٹھ افراد کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے جمعہ کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ افغان فوج نے صوبہ ہلمند کے نوزاد شہر میں کارروائی کرکے طالبان کے ذریعہ یرغمال بنائے گئے ساٹھ افراد کو آزاد کرالیا ہے۔ بیان کے مطابق آزاد کرائے گئے افراد میں سیکورٹی اہلکار اور غیر فوجی افراد شامل ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان افراد کو کب اور کس طرح اغوا کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ ہلمند میں افغان فوج کی کارروائی طالبان کمانڈر ملا داؤد کی گرفتاری کے لئے انجام دی گئی تھی۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :