Wed - 2018 April 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88706
Published : 5/12/2015 18:4

شمالی لبنان میں دہشت گردانہ حملے میں چار ہلاک

لبنان کے شمالی شہر طرابلس میں ایک خودکش بمبار نے جس کا سیکورٹی فورس پیچھا کررہی تھی خود کو دھماکے سے اڑالیا جس میں خود دہشت گرد اورتین عام شہری مارے گئے-
لبنان کے سیکورٹی اوراسپتال کے ذرائع کا کہنا ہےکہ طرابلس شہر میں سیکورٹی فورس نے ایک تکفیری دہشت گرد کے گھر پر چھاپہ مارا جس کے بعد اس دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑالیا- یہ واقعہ طرابلس شہر کے دیر عمار علاقے میں پیش آیا - لبنان کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں چھےافراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں ایک لبنانی فوجی بھی شامل ہے - لبنانی فوج نے جمعے کو بھی دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مشرقی لبنان کے شہر بعلبک کے علاقے جبال راس میں داعش کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا تھا -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 April 25