Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88707
Published : 5/12/2015 18:6

ترکی کے فوجی عراق پہنچ گئے

ترکی نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کو اس کے ایک سو تیس فوجی عراق پہنچ گئے ہیں-

رپورٹ کے مطابق ترکی کے ایک سو تیس فوجی عراق کے صوبہ موصل کے بشیقہ علاقے میں داخل ہوگئے ہیں - ترک فوجیوں کے موصل جانے کا مقصد کرد پیشمرگہ فورس کو ٹریننگ دینا بتایا جا رہا ہے-

عراق کے ایک اعلی سرکاری عہدیدار نے کہا ہے کہ میرے خیال میں ترک فوجی ، کردستان کی مقامی انتظامیہ، کردستان حکومت اور نینوا کے قبائل کی ہماہنگی سے عراق میں داخل ہوئے ہیں-

درایں اثنا میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ عراقی حکومت نے ترکی کے فوجیوں کے عراق میں داخل ہونے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے- الحدث ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اچھے پڑوسی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے فوجی عراق سے فورا باہر نکال لے-

عراق کی وزارت خارجہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ عراق کی مرکزی حکومت کی اجازت کے بغیر کسی طرح کا فوجی حملہ پوری طرح ناقابل قبول ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21