Monday - 2018 july 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88775
Published : 6/12/2015 17:50

سعودی عرب کی جانب یمنی فوج کی پیشقدمی

یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب کے سرحدی صوبوں کی جانب یمنی فوج کی پیشقدمی کی خبر دی ہے

االمیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان جنرل شرف لقمان احمد نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج سعودی عرب کے نجران، جیزان اورعسیر صوبوں کی جانب نہایت تیزی سے پیشقدمی کر رہی ہے-

شرف لقمان احمد نے کہا کہ نجران ، جیزان اور عسیر، یمنی فوج کے محاصرے میں ہیں اور نجران کو آزاد کرانے کا حکم ملتے ہی ہم اس صوبے میں داخل ہو جائیں گے-

انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی عرب کے صوبہ نجران ، جیزان اور عسیر میں بڑے پیمانے پر کارروائی کا مقصد یمن کا محاصرہ ختم کرانا ہے-

جنرل شرف لقمان احمد نے کہا کہ یمنی فوج نے ریاض کے حملوں کے جواب میں یہ کارروائی کی ہے- یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب کے خلاف بڑے پیمانے پرمزید فوجی کارروائی کی بات بھی کہی ہے-

جنرل شرف لقمان احمد کا کہنا تھا کہ سعودی فوجی اسٹیٹ آف باب المندب میں العمری کیمپ پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 july 23