Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88780
Published : 6/12/2015 17:58

عالمی برادری سے سعودی عرب پر دباؤ ڈالنے کی اپیل

عالمی برادری کا فریضہ بنتا ہے کہ وہ سعودی عرب کو یمن کا محاصرہ ختم کرنے پر مجبور کرے۔


ایک معروف سیاسی مبصر البخیتی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو سعودی عرب پر دباؤ ڈال کر اس حکومت کو یمن پر جارحیت ختم کرنے پر مجبور کرنا چاہیے۔ البخیتی نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ سعودی عرب کو یمن کا محاصرہ ختم کرنے پر مجبور کرے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کا فریضہ بنتا ہے کہ وہ سعودی عرب کو یمن کے لئے ضروری اشیاء کی ترسیل میں روکاوٹیں کھڑی کرنے سے روکے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی جنگ مغربی ملکوں منجملہ امریکہ کے مفادات میں ہے اور وہ اس بہانے سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کررہے ہیں۔

حسین البخیتی نے کہا کہ یمن میں سکیورٹی کی صورتحال کے بگڑنے اور غذائی اشیاء کی شدید قلت کی بنا پر ہی یمن دنیا کے ایک پرآشوب ملک میں تبدیل ہوگیا ہے۔ واضح رہے یمن پر جاری سعودی عرب کی جنگ سے یمن میں انسانی المیہ میں روز بروز شدت آتی جارہی ہے اور اس ملک کے عوام کے رنج و الم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17