Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88786
Published : 6/12/2015 18:17

رفح گذرگاہ ایک بار پھر بند کردی گئی

مصر نے غزہ پٹی سے ملنے والی سرحدی گزرگاہ رفح کو ایک بار پھر بند کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلسطین کی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے ہفتے کے روز غزہ میں کہا کہ مصری حکام نے، زمینی گزرگاہ رفح کو جمعرات اور جمعہ کو دو دن عارضی طور پرکھولنے کے بعد ایک بار پھر بند کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رفح گزرگاہ اس وقت بند ہے اور اس گزرگاہ کے دوبارہ کھولے جانے سے متعلق کوئی اطلاع ہمیں موصول نہیں ہوئی ہے۔ ایاد البزم نے کہا کہ بے گھر فلسطینیوں یا مصر سے غزہ پٹی واپس آنے والے فلسطینیوں کے داخلے کی کوئی اطلاع ابھی تک نہیں ہے۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے دوہزار سات سے غزہ پٹی کا محاصرہ کر رکھا ہے اور مصر بھی اس غاصب حکومت کے اہداف کی تکمیل اور فلسطینیوں پر دباؤ جاری رکھنے کے لئے رفح گزرگاہ کو بند کرتا رہتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17