Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88787
Published : 6/12/2015 18:19

یمن میں داعش کی وحشیانہ کاروائیاں

داعش کے دہشت گردوں نے اپنے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یمن کے عوامی رضاکاروں کو انتہائی وحشیانہ طریقے سے شہید کردیا ہے۔ دہشت گروہ داعش نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں یمن کی عوامی رضاکار فورس انصاراللہ کے چار جوانوں کو گلے میں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے شہید کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔انصاراللہ کے ایک اور رکن کو ہاتھ پاؤں باندھ کر دریا میں ڈالتے ہوئے بھی اس فلم میں دیکھا جاسکتا ہے۔اسی فلم میں داعش کے دہشت گردوں کو یمن کی عوامی رضاکار فورس کے متعدد جوانوں کے سرکاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق یمن کے صوبے ابین کے شہر باتیس میں عوامی رضاکاروں اور القاعدہ کے دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ ہورہی ہے۔ عوامی رضاکار فورس کے جوان مقامی کمانڈر عبدالطیف سید کی قیادت میں القاعدہ کے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ القاعدہ کے دہشت گرد ، داعش دہشتگردوں کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت سے ، یمنی عوام کے خلاف گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19