Wed - 2018 july 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88788
Published : 6/12/2015 18:21

شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کاروائی جاری

شام کے مختلف علاقوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرانے کی شامی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے ہفتے کے روز شام کے شمالی صوبے حلب کے مشرقی مضافاتی علاقے میں داعش گروہ کا ٹھکانہ تباہ کرکے اس علاقے پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ شامی فوج نے مغربی صوبے لاذقیہ کے شمال مشرقی مضافات میں بھی کئی علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ شامی فوج کی اس کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں اور ان کا فوجی ساز و سامان تباہ کردیا گیا۔
ادھر جنوبی صوبے درعا کے مشرق کے مضافاتی علاقے میں ایک دھماکا ہوا ہے جس میں دہشت گرد گروہ النصرہ کا سرغنہ ابو جلیبیب الاردنی ہلاک ہوگیا ہے۔ شام کے مغربی صوبے حماہ کے شمالی مضافاتی علاقے میں بھی شامی فوج نے النصرہ گروہ کے مراکز پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں اس گروہ کو بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
دریں اثنا شام کے شمال مشرقی صوبے حسکہ کے جنوبی علاقے میں داعش گروہ کی بچھائی ہوئی ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شامی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 july 18