Tuesday - 2018 April 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88789
Published : 6/12/2015 18:23

داعش کے عناصر موصل سے باہر

داعش کے دہشتگرد عناصر موصل چھوڑ کر دجلہ کے اطراف مورچہ بند ہوگئے ہیں۔

عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر شہر موصل کی سڑکوں سے نکل کر دجلہ کے کناروں پر تعینات ہوگئے ہیں۔ شہر موصل عراق کے شمالی صوبے نینوا میں واقع ہے۔

عراق کی نہرین نیوز ایجنسی نے صوبہ نینوا کے سکیورٹی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ داعش کے دہشتگردوں نے سنیچر کو شہر موصل کی سڑکوں اور چیک پوسٹوں کو چھوڑ کر دجلہ کے کناروں پر مورچے سنبھال لیے تھے۔ داعش کے تکفیریوں کے موصل کی سڑکوں سے ہٹنے کے بعد عوام نے باہر نکل کر اپنی ضرورت کی اشیاء خریدنا شروع کردیا۔

ابھی تک یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے کہ داعش کے دہشتگردوں نے موصل کی سڑکیں کیوں ترک کی ہیں لیکن عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کی مخالفت اور داعش کے ٹھکانوں پر ممکنہ حملوں کے آغاز کے خوف سے اپنے مورچے چھوڑدیے ہیں۔

قابل ذکرہے کہ شمالی عراق میں داعش کے رسد کے راستوں کے بند کئے جانے کے بعد اس دہشتگرد گروہ کے بعض سرغنے حالیہ ہفتوں میں اس گروہ سے نکل گئے ہیں اور موصل کے علاقے سے نکلنے کی کوشش میں ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 April 24