Monday - 2018 April 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88791
Published : 6/12/2015 18:40

بان کی مون کے نام یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ کا خط

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ایک خط بھیج کر مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن پر سعودی عرب کے جاری حملوں کے بارے میں اپنے واضح موقف کا اعلان کریں-

سبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی حوثی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ایک خط ارسال کرکے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ یمن پر گذشتہ نو ماہ سے زیادہ عرصے سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی فوجی جارحیت جاری ہے جو تمام بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں نیز انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے- 

اس خط میں اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ یمن کے مستعفی صدرعبد ربہ منصور ہادی نے اپنے صدارتی دور کے ختم ہونے سے ایک ماہ قبل خود اپنی مرضی سے اس عہدے سے استعفی دے دیا تھا اس کے باوجود جارح ممالک منصور ہادی کی حمایت میں اور اس کے کہنے پر یمن پر حملے کر رہے ہیں-

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے فوجی حملوں کے بارے میں اپنے واضح موقف، اور جارح عناصر کی جانب سے اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کا اعلان کریں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 April 23