Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88792
Published : 6/12/2015 18:42

استنبول: اسلحہ اور کئی خطرناک بم برآمد

ترکی کے شہر استنبول میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور کئی خطرناک بم برآمد کرلئے ہیں۔

استانبول سے خبر رساں ادارے انطالیہ نے پولیس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ استنبول کے ایک علاقے مال تپہ میں پارک شدہ مشکوک گاڑی سے بڑی مقدار میں آتشی ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے پولیس زرائع کے مطابق مسروقہ گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس گاڑی کے حوالے سے مذید کتنی گرفتاریاں ہوئی ہیں اس کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم برآمد شدہ ہتھیاروں کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
یاد رہے جب سے ترکی نے اپنی سرحدوں کو شام جانے والے دہشتگردوں کی آمد و رفت کے لئے کھولا ہے اس ملک میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13