Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88872
Published : 7/12/2015 18:9

سوئیڈن تہران میں تجارتی دفتر قائم کرے گا

سوئیڈن ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ کی غرض سے تہران میں ا پنا تجارتی دفتر قائم کرے گا۔
تہران میں سوئیڈن کے وزیر انٹرپرائزز میکائل ڈیمبرگ کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر ٹیلی مواصلات و ٹیکنالوجی محمود واعظی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان تعاون کے لاتعداد مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سوئیڈن کے وزیر انٹرپرائزز کے دورہ ایران سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کا راستہ ہموار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سوئیڈش اور ایرانی کمیونی کیشن کمپنیاں مختلف معاہدوں کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مذاکرات کررہی ہیں۔ سوئیڈن کے وزیرانٹرپرائزز میکائل ڈیمبرگ نے کہا کہ ان ملک ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے اور ہم اس مقصد کے لیے تہران میں تجارتی دفتر بھی قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہاں اس بات کا ذکر بھی ضروری ہے کہ سوئیدش وزیر انٹرپرائزز نے اتوار کی صبح ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21