Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88876
Published : 7/12/2015 18:32

ترکی اور اسرائیل کے تعلقات میں توسیع

ترکی نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح بلند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
العالم ٹیلی ویژن کے مطابق صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار آفیف شیرون نے بتایا ہے کہ ترکی اسرائیل تعلقات جلد ناظم الامور کی سطح پر آجائیں گے۔ ترکی نے پانچ سال پہلے اپنے بحری جہاز پر حملے کے بعد اسرائیل سے سفارتی تعلقات سیکنڈ سیکریٹری کی سطح تک کم کر دیئے تھے۔ صہیونی حکومت کے اس عہدیدار نے کہا کہ ترکی اور اسرائیل شام کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ سیکورٹی تعاون بھی کرسکتے ہیں۔ 

مذکورہ صیہونی عہدیدار نے مزید کہا کہ مستقبل میں ترکی اور سرائیل کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعلقات پوری طرح سے معمول پر آجائیں گے۔ سیاسی مبصرین، ترکی کی جانب سے خطے میں سرگرم دہشت گردوں کی طویل حمایت کے بعد ، سرکاری دہشت گردی کی علامت سمجھی جانے والی صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو، معنی خیز قرار دے رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21