Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88877
Published : 7/12/2015 18:40

چاڈ میں دھماکہ، تیس افراد ہلاک، اسّی زخمی

چاڈ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں تیس افراد کے مارے جانے کی خبر ہے- چاڈ کے ذرائع نے دہشت گردانہ بم حملوں کی خبر دی ہے جن میں تیس افراد مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چاڈ جھیل میں واقع ایک جزیرے کے بازار لولوفو Loulou Fou میں ہفتے کے روز تین دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں کم سے کم تیس افراد مارے گئے اور اسّی زخمی ہوگئے۔
حکومت چاڈ نے، چاڈ جھیل میں بوکو حرام گروہ کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد اس علاقے میں گزشتہ نو نومبرکو ایمرجنسی نافذ کردی تھی اور رواں سال سے چاڈ کی فوج نے بوکو حرام گروہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ چاڈ جھیل، نائیجریا ، نیجر، کیمرون اور چاڈ کے درمیان تقسیم ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20