Wed - 2018 April 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88878
Published : 7/12/2015 18:42

رہبر انقلاب اسلامی کا خط، نہایت گہرے مفاہیم کا حامل

رہبرانقلاب اسلامی کا خط آپ کی پدرانہ شفقت کی نشانی ہے۔

انجمن وعاظ عراق کے سیکریٹری جنرل اور سینئر رکن شیخ احمد صالحی نے کہا ہے کہ مغربی نوجوانوں کے نام رہبرانقلاب اسلامی کا خط نہایت اہم اور گہرے مفاہیم کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خط سے آپ کی پدرانہ شفقت کا پتہ لگتا ہے۔

شیخ احمد صالحی نے مھر نیوز سے مغربی نوجوانوں کے نام رہبرانقلاب اسلامی کے خط کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی ایک عظیم مصلح ہیں اور ایک مشفق باپ کی طرح دین مبین اسلام کے بارے میں مغربی جوانوں کا نقطہ نظر بدلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ خط آج کے حالات میں نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس کامتن نہایت گہرے مفاہیم کا حامل ہے اور اس خط نے حقیقت میں اسلام کے ساتھ خیانت کرنے والوں اور اسلام دشمنوں کے چہرے سے نقاب ہٹادی ہے۔ 
شیخ احمد صالحی نے کہا کہ عراق میں انجمن وعاظ کے قیام کا مقصد عوام کو اھل بیت اطہار علیھم السلام کی تعلیمات سے صحیح طریقے سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انجمن دوہزار چودہ سے خطبا اور وعاظ کے درمیان ہماہنگی پیدا کرنے کے لئے کام کررہی ہے اور عراق کے تمام صوبوں اور علاقوں میں اسکی شاخیں ہیں۔ شیخ احمد صالحی نے اربعین حسینی کے اجتماع کے بارے میں کہا کہ اربعین کا اجتماع تاریخ میں بے مثال ہے اور تاریخ انسانیت میں استثنائی حیثیت رکھتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 April 25