Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88884
Published : 7/12/2015 19:3

ترکی کے صدر کا داماد داعش گروہ سے تیل کی خرید و فروش میں ملوث

ترکی کی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب اردوغان کا داماد داعش گروہ سے تیل کی خرید و فروش میں ملوث ہے۔

فارس نیوز ایجنسی نے برطانوی اخبار انڈیپینڈینٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ ترکی کی اپوزیشن جماعت عوامی جمہوری پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ارن اردم نے کہا ہے کہ رجب طیب اردوغان کا داماد جسے رواں سال کے آغاز میں پٹرولیم کا وزیر بنایا گیا تھا داعش سے غیر قانونی تیل کی خریداری میں ملوث ہے ۔

دوسری طرف رجب طیب اردوغان کے داماد نے جس نے 2004 میں رجب طیب اردوغان کی بیٹی ارسا سے شادی کی تھی اس الزام کو مسترد کیا ہے ۔

یاد رہے روس نے حال ہی میں سسیٹلائٹ سے لی گئی کچھ تصاویر نشر کی ہیں جس میں داعش کے کنٹرول شدہ علاقوں سے تیل کے بڑے بڑے ٹینکر ترکی کی طرف آتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ 

صدر رجب طیب اردوغان نے ان الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ اگر یہ الزامات درست ثابت ہوجائیں تو وہ اپنے عہدے کو چھوڑ دیں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19