Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88886
Published : 7/12/2015 19:7

شام میں داعش کے خلاف برطانیہ اور فرانس کے حملے غیر قانونی ہیں: بشاراسد

شام کے صدر بشار اسد نے شام میں داعش کے خلاف برطانیہ اور فرانس کے ہوائی حملوں کو غیر قانونی اور بے فائدہ قرار دیا ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں داعش گروہ کے ٹھکانوں پر برطانیہ اور فرانس کے نام نہاد حملوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان حملوں کو بے فائدہ بتایا اور کہا کہ برطانیہ اور فرانس شام میں سرگرم دہشت گردوں کے بہت بڑے حامی رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور فرانس دہشت گردی سے مقابلے کا حقیقی عزم و ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔ بشار اسد نے کہا کہ برطانیہ اور فرانس کے حملے صرف شامی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کی صورت میں ہی جائز اور قانونی ہوں گے۔

واضح رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ نے گزشتہ بدھ کو دس گھنٹے کی سخت بحث کے بعد، تین سو ستانوے موافق اور دو سو تئیس مخالف ووٹوں کے ساتھ، حکومت برطانیہ کو شام میں داعش گروہ کے ٹھکانو پر ہوائی حملوں کی اجازت دی تھی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21