Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88888
Published : 7/12/2015 19:21

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت جاری

غرب اردن کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں تیس فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطین کی ہلال احمر سوسائیٹی نے ایک بیان میں غرب اردن میں فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے حملے جاری رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں کے تازہ حملوں میں کم سے کم تیس فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ بیان کے مطابق یہ فلسطینی، صیہونی فوجیوں کے حملوں میں جنگی گولیوں اور زہریلی گیس کے استعمال کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔ 

ادھر انتہا پسند صیہونی آبادکاروں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔ صیہونی آبادکاروں کو غاصب صیہونی فوجیوں کی مدد حاصل تھی۔ صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس میں سخت اقدامات اختیار کرتے ہوئے فلسطینی نمازیوں کو مسجد الاقصی میں بھی داخل ہونے سے روک دیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10