Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88889
Published : 7/12/2015 19:31

شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روس اور شام کے ہوائی حملے

شام میں روسی اور شامی لڑاکا طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شامی فضائیہ نے روسی فضائیہ کے تعاون سے اتوار کو شام کے مغربی علاقے حماہ کے مضافات میں واقع دہشت گردوں کے سرغنوں کے دو ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ستائیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ شامی فضائیہ نے شام کے شمال مشرق میں حلب کے مشرقی مضافاتی علا قے اور حمص کے جنوب مشرقی مضافاتی علاقے میں داعش گروہ کے فوجی ساز و سامان کو بھی تباہ کردیا ہے۔ 

شمال مغربی صوبے ادلب کے مضافاتی علاقے خان شیخون کو بھی روسی لڑاکا طیاروں نے اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تکفیری دہشت گردوں کی کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

ادھر دہشت گردوں نے حلب شہر کے شمال مغربی علاقے الخالدیہ پر مارٹر گولے سے حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں سات شامی شہری زخمی ہوئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23