Thursday - 2018 Oct. 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88946
Published : 8/12/2015 18:24

پابندیوں کے خاتمے پر بات چیت کی ہے، عراقچی

ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مشترکہ کمیشن کے دوسر اجلاس کا دوسرا اور آخری سیشن ویانا میں منعقد ہوگیا - ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات سید عباس عراقچی نے مشترکہ کمیشن کے دوسرے اجلاس کی پہلی نشست کے اختتام پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران او ر پانچ جمع ایک کے مشترکہ کمیشن میں پابندیوں کے خاتمے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلا سیشن دو گھنٹے تک جاری رہا اور اس میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز میں پی ایم ڈی کے خاتمے سے متعلق قرار داد کے بار ے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ قرار داد پانچ جمع ایک گروپ کو آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز میں پیش کرنا ہے لیکن ایران کے ساتھ مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے اجلاس کی پہلی نشست کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فریقین جامع مشترکہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بارے میں پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض معاملات اب بھی باقی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اگلی نشست میں ہم کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔قابل ذکرہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مشترکہ کمیشن کےدوسرے اجلاس کے دوسرے سیشن میں اس بات کا فیصلہ بھی کیا جائے گا کہ یہ فریقین کے درمیان مشترکہ کمیشن کے کسی اور اجلاس کی ضرورت ہے یا نہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Oct. 18