Sunday - 2018 April 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88947
Published : 8/12/2015 18:26

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فون پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

ہمارے نمائندے نے روسی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پیر کے دن اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کر کے مشرق وسطی کے علاقے خصوصا شام کے بحران کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں سنہ دو ہزار بارہ کے جنیوا بیان کی بنیاد پر شام کے بحران کے حل کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں ویانا میں ہونے والے سمجھوتے کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی فہرست تیار کرنے کے بارے میں بھی اتفاق کیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 April 22